اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے رکوانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے رکوانے کی ...
اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے رکوانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے رکوانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے رکوانے کی درخواست کی سماعت کی ۔

درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور موقف پیش کیا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں۔

عدالت نے درخواست پر وکیل کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کو حلف لینے سے رکوانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد