پاکستان کا سب سے بڑا دشمن اپنے انجام کو پہنچ گیا

پاکستان کا سب سے بڑا دشمن اپنے انجام کو پہنچ گیا
پاکستان کا سب سے بڑا دشمن اپنے انجام کو پہنچ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بنوں(ویب ڈیسک) جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت نصیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  نصیب الرحمان دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا، اس کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل بھی کئی آپریشن کیے گئے تھے، تاہم وہ ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /بنوں