عام انتخابات، فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کی 9 میں سے 7 نشستوں پر ضمانتیں ضبط

عام انتخابات، فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کی 9 میں سے 7 نشستوں پر ضمانتیں ضبط
عام انتخابات، فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کی 9 میں سے 7 نشستوں پر ضمانتیں ضبط

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات میں فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کی 9 میں سے 7 نشستوں پرضمانتیں ضبط ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے اعجازچودھری 5 ہزار795 ووٹ لے سکے، قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پرپیپلزپارٹی کو 79 ہزار 670 ووٹ ملے جبکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹوں پرضمانتیں ضبط ہو گئیں۔

صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پرپیپلزپارٹی صرف 59 ہزار 308 ووٹ لے سکی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں پی ٹی آئی کے فرخ حبیب نے ن لیگ کے عابد شیر علی جبکہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار کو شکست دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد