الیکشن کمیشن نے کاغذات میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پرعامر لیاقت کیخلاف دائر ریفرنس نمٹا دیا

الیکشن کمیشن نے کاغذات میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پرعامر لیاقت کیخلاف ...
الیکشن کمیشن نے کاغذات میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پرعامر لیاقت کیخلاف دائر ریفرنس نمٹا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا دوسری شادی سے متعلق کیس نمٹا دیا اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو آج بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبر عبدالغفار کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے عامر لیاقت کے کاغذات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
عامر لیاقت نے الیکشن کمیشن کے سامنے موقف پیش کیا کہ یہ خاتون میری منکوحہ ہے زیرکفالت نہیں ،اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں ۔الیکشن کمیشن نے عامر لیاقت کو آج ہی بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت این اے 245 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، کاغذات میں دوسری بیوی کا ذکر نہ کرنے پران کیخلاف ریفرنس دائر ہوا تھا۔