صدر مملکت ممنون حسین کو لندن سے اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ

صدر مملکت ممنون حسین کو لندن سے اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ
صدر مملکت ممنون حسین کو لندن سے اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رائل سکول آف فزیشن اینڈ سرجن لندن نے صدر مملکت ممنون حسین کو اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے، صدر پہلے پاکستانی حکمران ہوں گے جنہیں یہ ڈگری دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا کے مطابق صدر 15 اگست کو لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ رائل سکول آف فزیشن اینڈ سرجن کی تقریب میں بطور خاص شریک ہوں گے۔ تقریب میں صدر کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔صدر ممنون متوقع وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری اور 14 اگست کی خصوصی تقریب کے انعقاد کے اگلے روز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوں گے ان کی واپسی 20 اگست کو متوقع ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد