پردے کا کہے بغیر درخت پر کیوں چڑھے؟ فائرنگ، 2 کزن قتل

پردے کا کہے بغیر درخت پر کیوں چڑھے؟ فائرنگ، 2 کزن قتل
پردے کا کہے بغیر درخت پر کیوں چڑھے؟ فائرنگ، 2 کزن قتل

  

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) پردے کا کہے بغیر کھجور کے درخت پر چڑھنے پر دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے تھانہ شاہ صدر دین کی حدود موضع مرہٹہ میں دو افراد محمد رمضان اور محمد رفیق کسی کام سے کھجور کے درخت پر چڑھے مگر انہوں نے پردے والو پردہ کرلو نہ کہا، جس پر ان کے کزن منظور نے فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا، دونوں مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔

صدر دین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجادیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان