چیچوں کی ملیاں: بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کیلئے جاتے پکڑلیا, پہلی دلہن کو لے کر گھر واپس

چیچوں کی ملیاں: بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کیلئے جاتے پکڑلیا, پہلی دلہن کو لے ...
چیچوں کی ملیاں: بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کیلئے جاتے پکڑلیا, پہلی دلہن کو لے کر گھر واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے نواحی علاقہ چیچوں کی ملیاں میں بیوی سے ناراض شوہر دوسری شادی کیلئے دلہن بیاہنے نکلا تو بیوی نے خاندان کے افراد کے ہمراہ گاڑی کا گھیراﺅ کرلیا, تلخ کلامی کے بعد شوہر بیوی کو گاڑی میں بٹھا کر گھر روانہ ہوگیا۔

چیچوں کی ملیاں کے رہائشی ذیشان کی شادی دو سال قبل اقراءنامی لڑکی سے ہوئی، ایک سال بعد ان کے ہاں بیٹی ہوئی، چند ماہ قبل اقراءشوہر سے ناراض ہوکر میکے آگئی جس پر اس کے شوہر ذیشان کے باپ نے شاہدرہ میں رشتہ طے کردیا، گزشتہ روز وہ بارات لے کر نئی دلہن کو بیاہنے جارہے تھے کہ جوئیانوالہ موڑ کے قریب اس کی بیوی اقراءاور اس کے خاندان کے افراد نے گاڑی کا گھیراﺅ کرلیا.

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق تلخ کلامی اور دو گھنٹے بحث و مباحثہ کے بعد بیوی ایک سال کی بچی کے ہمراہ زبردستی اپنے شوہر کی گاڑی میں بیٹھ گئی جس پر ذیشان اور اس کے خاندان والے مجبور ہوگئے اور ذیشان اپنی بیوی کو لے کر گھر واپس روانہ ہوگیا، سڑک کنارے دلچسپ صورتحال کو دیکھنے شہری بڑی تعداد میں جمع ہوگئے جس کے باعث دو گھنٹے تک ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔