A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

دوستی سے منع کر نے پر 15سالہ لڑکا قتل

دوستی سے منع کر نے پر 15سالہ لڑکا قتل

Aug 06, 2018 | 12:13:PM

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) دوستی سے منع کرنے پر سفاک ملزم نے فائرنگ کرکے 15سالہ لڑکے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،نوجوان کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

مقتول کے والد محمد جاوید نے پولیس کو بتایا کہ ملزم فضل عرف فضلا  کی اس کے بیٹے محمد کاشف کے ساتھ دوستی تھی تاہم اس نے ملزم کے منفی کردار کے باعث منع کیا۔محمد کاشف اتوار کو صبح کے وقت موٹرسائیکل پر مزدوری کے لئے گھر سے روانہ ہوا تو علاقہ عثمان آباد میں پہلے سے موجود ملزم فضل عرف فضلا نے پسٹل سے میرے بیٹے کاشف پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔مقتول کے والد کے مطابق ایک ماہ قبل ہی کاشف کی شادی کی تھی تاکہ وہ ملزم کی بری صحبت سے باز آجائے۔

پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

مزیدخبریں