لاہور،انارکلی بازار میں کیمیکل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،امدادی ٹیمیں بجھانے میں مصروف

لاہور،انارکلی بازار میں کیمیکل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،امدادی ٹیمیں ...
لاہور،انارکلی بازار میں کیمیکل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،امدادی ٹیمیں بجھانے میں مصروف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے معروف انارکلی بازارمیں کیمیکل کے گودام میں آگ لگ گئی،اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں آگ بجھانے کیلئے پہنچ گئیں تاہم گودام میں کیمیکل ہونے کی وجہ ریسکیو اہلکاروںکو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے معروف انار کلی بازار میں کیمیکل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کیمیکل گودام کی دوسری منزل پرلگی،گودام میں کیمیکل ہونے کے باعث دھماکا بھی سن گیا ہے جس کی وجہ سے ریسکیواہلکاروں کومشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور