شہبازشریف سے آزاد امیدواررانا لیاقت کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

شہبازشریف سے آزاد امیدواررانا لیاقت کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان ...
شہبازشریف سے آزاد امیدواررانا لیاقت کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

لاہور، سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف سے آزادمنتخب ہونیوالے رکن پنجاب اسمبلی  رانا لیاقت نے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 39 سے کامیاب امیدوار رانالیاقت نے صدر ن لیگ میاں شہبازشریف سے ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور حمزہ شہبازبھی موجود تھے۔

بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا لیاقت کاکہناتھاکہ انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔رانا لیاقت پی پی 39 پسرور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وہ مسلم لیگ ن جرمنی کے صدر بھی رہ چکے ہیں، حالیہ انتخابات وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑناچاہتے تھے تاہم ن لیگ نے ٹکٹ دینے سے انکار کردیااور ان کے مخالف امیدوار مرزا الطاف حسین کو ٹکٹ جاری کردیا جو مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر تھے ۔ رانا لیاقت نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنیوالے امیدوار کو 132 ووٹوں سے شکست دی تھی ۔ رانا لیاقت کی شمولیت کے بعد سیالکوٹ کی 11 نشستوں میں سے 9 مسلم لیگ ن کے پاس آگئیں۔ 

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /الیکشن /پنجاب اسمبلی