آشیانہ اقبال سکینڈل کیس: احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع

آشیانہ اقبال سکینڈل کیس: احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع
آشیانہ اقبال سکینڈل کیس: احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں ملوث احمد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کےخلاف آشیانہ اقبال سکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔

احتساب عدالت میں ملزم احد چیمہ سمیت دیگرملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔

عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور شاہد شفیق سمیت ملزمان کو 20 اگست کوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہان کوشہادتوں کےلئے طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور