کوئٹہ، نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی احمدعلی کوہزادکی شہریت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

کوئٹہ، نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی احمدعلی کوہزادکی شہریت سے متعلق کیس کا ...
کوئٹہ، نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی احمدعلی کوہزادکی شہریت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ نے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی احمدعلی کوہزادکی شہریت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی احمدعلی کوہزادکی شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

احمدعلی کوہزاد کے وکیل،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اورنادرا کے لاافسربھی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل احمد علی کوہزاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈبلاک کرنے سے پہلے شوکازنوٹس نہیں دیاگیا۔

جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ کیس سے متعلقہ عبوری حکم کی نوعیت کودیکھیں گے،لا افسر نادرا نے کہا کہ شناختی کارڈبلاک کیس محکمہ داخلہ میں زیرالتوا ہے۔

عدالت نے احمد علی کوہزاد کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کافیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ