پی پی 241 بہاولنگر : اسلام آبادہائیکورٹ کادوبارہ گنتی کے لئے درخواست پرفیصلہ محفوظ

پی پی 241 بہاولنگر : اسلام آبادہائیکورٹ کادوبارہ گنتی کے لئے درخواست پرفیصلہ ...
پی پی 241 بہاولنگر : اسلام آبادہائیکورٹ کادوبارہ گنتی کے لئے درخواست پرفیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ نے پی پی 241 بہاولنگر میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 241 بہاولنگر میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست پرسماعت جسٹس عامرفاروق نے اسلام آبادہائیکورٹ میں کی ۔پی ٹی امیدوار ملک محمد مظفر کے وکیل سرورچودھری ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی درخواست گزارکا آئینی حق ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کافیصلہ ہونے تک امیدوارکی جیت کانوٹیفکیشن جاری نہ کیاجائے۔درخواست میں الیکشن کمیشن،ریٹرننگ افسر اورمسلم لیگ (ن)کے امیدوار چودھری کاشف کوفریق بنایا گیا ہے ۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ پی پی 241 بہاولنگر میںمسلم لیگ (ن)کے امیدوار کاشف محمود 48ہزار543ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوار 44ہزار184ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔