لاہور ہائیکورٹ :رانا ثنا اللہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست جسٹس مامون رشید کو منتقل

لاہور ہائیکورٹ :رانا ثنا اللہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست جسٹس مامون رشید ...
لاہور ہائیکورٹ :رانا ثنا اللہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست جسٹس مامون رشید کو منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست جسٹس مامون رشید کو بھجوا کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 فیصل آباد سے نومنتخب ایم این اے رانا ثنا اللہ کےخلاف درخواست ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار احمد نے دائر کی۔
درخواست گزارنے موقف اختیا کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کے استقبال کے موقع پر استقبالی شرکا کےلئے ایسے کلمات کہے جن سے اسلام کا تقدس پامال ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ رانا ثنا اللہ کو نااہل قرار دے کر بطور ایم این اے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی نااہلی اور ان کی بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست اس نوٹ کے ساتھ جسٹس مامون رشید کو بھجوا دی کہ وہ پہلے ہی اس طرز کی درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں۔