پرویزمشرف اوراہلخانہ کےخلاف کرپشن کیس:نیب نے ایکسائزاینڈٹیکسیشن کوخط لکھ دیا

پرویزمشرف اوراہلخانہ کےخلاف کرپشن کیس:نیب نے ایکسائزاینڈٹیکسیشن کوخط لکھ ...
پرویزمشرف اوراہلخانہ کےخلاف کرپشن کیس:نیب نے ایکسائزاینڈٹیکسیشن کوخط لکھ دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرویزمشرف اوران کے اہلخانہ کےخلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کے معاملہ پرنیب نے ایکسائزاینڈٹیکسیشن کوخط لکھ دیاجس کے مطابق پرویزمشرف اوراہلخانہ کے نام جائیدادیں فروخت یاٹرانسفرنہیں کی جاسکتیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب طلبی کے باوجودسابق صدرپرویزمشرف اوران کے اہلخانہ پیش نہیں ہوئے جس پر نیب کی جانب سے ایکسائزاینڈٹیکسیشن کوخط لکھ دیاگیا جس میں پرویزمشرف اوراہلخانہ کے نام گاڑیوں کی تفصیلات درج ہیں اور تحقیقات تک گاڑیاں کسی اورکے نام ٹرانسفرنہیں ہوں گی۔قومی احتساب بیورو نے چیف کمشنراورڈی ایچ اے اسلام آبادکوبھی خط لکھاجس میں کہا گیا کہ پرویزمشرف اوراہلخانہ کے نام جائیدادیں بھی فروخت یاٹرانسفرنہیں کی جاسکتیں۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد