پرویز خٹک وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر،عمران خان نے محمود خان کے نام پر رائے طلب کر لی

پرویز خٹک وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر،عمران خان نے محمود خان کے نام پر رائے ...
پرویز خٹک وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر،عمران خان نے محمود خان کے نام پر رائے طلب کر لی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے،عمران خان نے وزارت اعلیٰ کیلئے محمود خان کے نام پر رائے طلب کر لی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہو گئے عمران خان نے وزارت اعلیٰ کیلئے محمودخان کے نام پررائے طلب کرلی ہے۔

پرویزخٹک نےپارٹی قیادت کومحمودخان اورشاہ فرمان کے نام تجویزکردیئے ہیں جبکہ تیمورسلیم جھگڑااورعاطف خان کے نام بھی وزیر اعلیٰ کیلئے زیرغورہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا، عمران خان نے میرے بارے میں جو فیصلہ کیاقبول کروں گا۔

ان کا کہناتھا کہ صوبے کاوزیراعلیٰ کون ہوگایہ فیصلہ عمران خان ہی کریں گے،پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور