تحریک انصاف نے سپیکرقومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی کانام فائنل کرلیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

تحریک انصاف نے سپیکرقومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی کانام فائنل کرلیا،نجی ...
تحریک انصاف نے سپیکرقومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی کانام فائنل کرلیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کر لیا ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے زرتاج گل اور شہریار آفریدی کا نام زیر غورہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی اورگورنر سندھ کیلئے عمران اسماعیل کا نام فائنل کر لیا ہے۔
عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو سپیکر بننے کیلئے کہا تو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے معذرت کی لیکن عمران خان نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کا سامنا ہوگا اس کیلئے ہمیں تجربہ کار پارلیمنٹرین کی ضرورت ہے اور آپ اس کیلئے نہایت موزوں ہیں۔