”اب نواز شریف چوہدری نثار سے ملاقات کرکے۔۔۔“ مسلم لیگ ن سے اب تک کی سب سے بڑی خبر آ گئی

”اب نواز شریف چوہدری نثار سے ملاقات کرکے۔۔۔“ مسلم لیگ ن سے اب تک کی سب سے بڑی ...
”اب نواز شریف چوہدری نثار سے ملاقات کرکے۔۔۔“ مسلم لیگ ن سے اب تک کی سب سے بڑی خبر آ گئی

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی شکست کے بعد مسلم لیگ ن کے اندر سے اب تک کی سب سے بڑی خبر آ گئی ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے رہنماءاور ورکرز چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں اگر چوہدری نثار پارٹی کے ساتھ ہوتے تو مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی میں اس بری طرح الیکشن نہ ہارتی۔ مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنماءنے ڈیلی ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پارٹی رہنماءمیاں نواز شریف اور چوہدری نثار کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے ذریعے دونوں کے درمیان ناراضی ختم کرائی جائے گی اور چوہدری نثار واپس پارٹی میں متحرک ہو جائیں گے۔

ن لیگی رہنماءکا کہنا تھا کہ ”چوہدری نثار کی اڈیالہ جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کرانے سے پہلے میاں نواز شریف کی اجازت لینا ضروری ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ چوہدری نثار کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ضلع راولپنڈی ہی نہیں بلکہ پورے پوٹھوہار ریجن میں مقامی رہنماﺅں کو مسائل حل کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔چوہدری نثار کی ناراضی کے باعث 2018ءکے انتخابات مقامی رہنماﺅں نے کسی سربراہ کے بغیر لڑے اور ان کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ ہمارا کوئی بھی امیدوار موثر انتخابی مہم نہیں چلا سکا۔ تمام امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں الگ الگ مہم چلاتے رہے۔ ہمارے مقامی رہنماﺅں اور ورکرز نے شاہد خاقان عباسی اور راجا اشفاق سرور کو اپنا لیڈر تسلیم نہیں کیا۔ وہ بہرصورت چوہدری نثار کو واپس لانا چاہتے ہیں۔“

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی