پاکستان کو خزانہ مل گیا، زمین سے ایسی چیز نکل آئی کہ ملک کی تقدیر بدل جائے

پاکستان کو خزانہ مل گیا، زمین سے ایسی چیز نکل آئی کہ ملک کی تقدیر بدل جائے
پاکستان کو خزانہ مل گیا، زمین سے ایسی چیز نکل آئی کہ ملک کی تقدیر بدل جائے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان معدنیات سے مالامال ملک ہے لیکن ان کی تلاش کرنا اور بروئے کار لانا اگرچہ ایک دوسرا کام ہے جو کبھی کسی حکومت کی ترجیح نہیں رہا۔ تاہم اب نگران وزیرخارجہ و میری ٹائم افیئرز عبداللہ حسین ہارون نے ایسا خزانہ ملنے کی خوشخبری سنا دی ہے کہ اگر نکال لیا گیا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق عبداللہ حسین ہارون نے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے یہ عقدہ وا کیا ہے کہ پاک ایران سرحد کے قریب سمندر میں تیل کے بہت بڑے ذخائر کا پتہ چلا ہے جن کا حجم اتنا بڑا ہے کہ ممکنہ طور پر کویت کے تیل کے ذخائر سے بھی بڑا ہو سکتا ہے۔ عبداللہ ہارون کے مطابق یہ انتہائی اہم دریافت امریکی تیل اینڈ گیس کمپنی ’ایکسن موبائل‘ (ExxonMobil)نے کی ہے جو پاکستان میں آف شور ڈرلنگ کے شعبے میں شیئرہولڈر ہے۔

عبداللہ ہارون کا کہنا تھا کہ ”ایکسن موبائل نے ایران کے بارڈر سے 5ہزار میٹر کے فاصلے پر پاکستانی سمندری حدود میں کھدائی کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہاں تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔تاحال ان ذخائر کے حجم کے متعلق حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ ”حکومت پاکستان ایکسن موبائل سے پہلے ہی ایک جنریشن کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے کی ضمانت لے چکی ہے جس پر 10ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ ہم چین اور دیگر مغربی ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان لانے اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کر رہے ہیں۔“

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی