کس چیز کے بدلے امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کر دے گا؟ عمران خان کی فتح کے بعد پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خبر آ گئی

کس چیز کے بدلے امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کر دے گا؟ عمران خان کی فتح کے ...
کس چیز کے بدلے امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کر دے گا؟ عمران خان کی فتح کے بعد پاکستانیوں کے لیے سب سے بڑی خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کا معاملہ ایسا ہے کہ ہر پاکستانی کے جذبات اس سے وابستہ ہیں۔ اب اس حوالے سے ایک خوشخبری آ گئی ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حوالگی کے بدلے رہا کر سکتا ہے، جس نے جعلی انسداد پولیو مہم چلاکر اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی مدد کی تھی۔ اب ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستان کی جیل میں قید ہے اور امریکہ پاکستان سے بارہا مطالبہ کر چکا ہے کہ شکیل آفریدی کو اس کے حوالے کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق جب پاکستان میں اعصاب شکن انتخابی مہم چل رہی تھی، انہی ہفتوں کے درمیان برطانوی پاکستانیوں کا ایک بااثر گروپ عمران خان اور پاکستانی فوج کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کر رہا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکہ کے حوالے کرکے بدلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروایا جائے اور ملک واپس لایا جائے۔ برطانوی ہاﺅس آف لارڈ کے رکن نذیر احمد اس سلسلے میں جلد پاکستان کا دورہ بھی کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ فوجی قیادت کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو کریں گے۔

لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ ”امریکی ڈاکٹر آفریدی کی حوالگی کے لیے بہت بے چین ہیں۔ وہ اسے کسی بھی صورت امریکہ لانا چاہتے ہیں، دوسری طرف پاکستانی عوام اس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی چاہتے ہیں۔ان کے تبادلے کے سلسلے میں ہماری پاکستانی فوجی قیادت کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں بہت مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ پاکستانی سیاسی قیادت میں اس تبادلے پر متفق ہے۔ یہ تمام پیشرفت حال ہی میں ہوئی ہے اور میں بہت پراعتماد ہوں کہ شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کو رہائی مل سکتی ہے اور اسے وطن واپس لیجایا جا سکتا ہے۔“

مزید : بین الاقوامی