عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعدپنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے

عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعدپنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے
عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعدپنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعدپنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں قیام کریں گے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پنجاب ہاؤس میں قیام سے متعلق معاملات کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ وہ سپیکر ہاﺅس میں قیام کو ترجیح دیں گے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے پنجاب ہاﺅس میں قیام سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد