بنی گالہ سے نجی ہوٹل آمدکے موقع پر وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر عمران خان سخت برہم ، اضافی پروٹوکول ختم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی پارٹی میں شرکت کے لئے آئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیکیورٹی حکام نے وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا۔جس پر عمران خان نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے فوری اضافی پروٹوکول ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بنی گالہ سے نجی ہوٹل آمدکے موقع پر سیکیورٹی حکام کی جانب سے وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کو بلاکربرہمی کا اظہار کیااور کہاکہ سیکیورٹی حکام نے بغیر اجازت روٹ کیوں لگوایا؟میں پروٹوکول لینا چاہتا ہوں اور نہ ہی روٹ لگوانا چاہتا ہوں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ اضافی پروٹوکول جلد ختم کرائیں۔
واضح رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باقاعدہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔