پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیر اعظم کے لیے نامزد کردیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیر اعظم کے لیے نامزد کردیا
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو وزیر اعظم کے لیے نامزد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم کے لیے نامزد کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی جانب سے متفقہ طورپرعمران خان کووزیراعظم کیلئے نامزدکرنے پرپی ٹی آئی چیئرمین نے پارلیمانی پارٹی کاشکریہ ادا کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بلامقابلہ وزیراعظم نامزد ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کی جانب سے وزیراعظم کی نامزدگی پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کی گئی جو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد