جس تبدیلی کیلئے 22 سال جدوجہدکی وہ آچکی ہے،عمران خان

جس تبدیلی کیلئے 22 سال جدوجہدکی وہ آچکی ہے،عمران خان
جس تبدیلی کیلئے 22 سال جدوجہدکی وہ آچکی ہے،عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس تبدیلی کیلئے 22 سال جدوجہدکی وہ آچکی ہے، وزیراعظم نامزد کرنے پر پارلیمانی پارٹیوں کا شکر گزار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پار ٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام پارلیمانی ارکان نے متفقہ طور پر عمران خان کووزیراعظم کاامیدوار نامزدکردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم نامزدکرنے پرپارلیمانی پارٹی کاشکریہ ادا کیا ان کا کہناتھاکہ جس تبدیلی کیلئے 22 سال جدوجہدکی وہ آچکی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد