عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی تحریک کس رہنما نے پیش کی، اہم نام سامنے آ گیا

عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی تحریک کس رہنما نے پیش کی، اہم نام سامنے ...
عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کی تحریک کس رہنما نے پیش کی، اہم نام سامنے آ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کووزیراعظم کاامیدوار نامزدکردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے نجی ہوٹل میں پہنچے تو پارلیمانی پارٹی کے رہنماﺅں نے چیئرمین تحریک انصاف کا کھڑے ہو کر استقبال کیااوران کیلئے تالیاں بجائیں اور عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی بطوروزیراعظم نامزدگی کی تحریک پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔عمران خان نے وزیراعظم نامزدکرنے پرپارلیمانی پارٹی کاشکریہ ادا کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد