”وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کا مقابلہ اپوزیشن یا فوج سے نہیں ہوگا بلکہ ۔۔۔ “ کپتان کو کس کا مقابلہ کرنا پڑے گا؟ سہیل وڑائچ نے بڑا دعویٰ کردیا

”وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کا مقابلہ اپوزیشن یا فوج سے نہیں ہوگا بلکہ ...
”وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کا مقابلہ اپوزیشن یا فوج سے نہیں ہوگا بلکہ ۔۔۔ “ کپتان کو کس کا مقابلہ کرنا پڑے گا؟ سہیل وڑائچ نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مقابلہ لوگوں کو ان سے وابستہ توقعات سے ہوگا اور اگر پہلے 100 دن کے دوران عمران خان نے خود سے وابستہ توقعات 50 فیصد بھی پوری کردیں تو یہ ان کی بہترین پرفارمنس ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ سپیکر کا عہدہ باوقار ہے اور اس کیلئے باوقار بندہ ہی ہونا چاہیے ، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں اور سلجھی ہوئی شخصیت ہیں وہ ہاﺅس کو بہتر طور پر چلائیں گے۔ عمران اسماعیل سندھ میں پی ٹی آئی کا چہرہ ہیں ان کا حق ہے کہ انہیں گورنر بنایا جائے عمران خان کا بھی حق ہے کہ وہ وزیر اعظم بنیں۔
سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان سے لوگوں کی توقعات بہت زیادہ ہیں، پہلے 100 دن کے دوران عمران خان کا مقابلہ انہی توقعات سے ہے، اگر وہ 50 فیصد بھی توقعات پوری کردیتے ہیں تو یہ بہترین پرفارمنس ہوگی اور اگر وہ چند فیصد ہی کام کرپائے تو یہ ان کی ناکامی ہوگی۔