لاہور: شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس جاری

لاہور: شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس جاری
لاہور: شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی صدارت میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شہبازشریف پارٹی رہنماؤں کو وزیراعظم کے امیدوار پر اعتماد میں لیں گے جبکہ اجلاس میں مشاورت کی جائے گی کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف ہوں گے یا کسی اور کو نامزد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس میں زیر بحث آنے والے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) نے 8 اگست کو نو منتخب امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور