کپتان باضابطہ وزیراعظم نامزد ، ان کے کتے بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، وکی پیڈیا نے ان کتوں کیلئے کیا کردکھایا؟ انتہائی حیران کن خبرآگئی

کپتان باضابطہ وزیراعظم نامزد ، ان کے کتے بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، ...
کپتان باضابطہ وزیراعظم نامزد ، ان کے کتے بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، وکی پیڈیا نے ان کتوں کیلئے کیا کردکھایا؟ انتہائی حیران کن خبرآگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے وزیرا عظم نامزد کر دیا،جبکہ شاہ محمود قریشی کو سپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے لیکن ایسے میں عمران خان کے کتے بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، وکی پیڈیا نے کپتان کے کتوں کیلئے تعارفی پیج متعارف کروادیا۔

عمران خان کے کتوں سے متعلق تعارفی پیج کی انسائیکلوپیڈیا ہیلپ ڈیسک نے بھی تصدیق کردی ۔ انگریزی جریدے ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ہیلپ ڈیسک پر کام کرانیوالے ثاقب نے بتایاکہ ’ وکی پیڈیا تمام قابل ذکر عنوانات کی کوریج کرتا ہے ، اگر کوئی بھی چیز اخبارات جیسے دیگر ذرائع ابلاغ میں اپنی جگہ بناتا ہے تو اسے ہم تصورکیاجاتاہے اور وکی پیڈیا پر اس کو داخلے کی اجازت مل جاتی ہے‘۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری کا پیج یہ کہہ کر ڈیلیٹ کردیا گیا تھاکہ شہرت وراثت میں نہیں ملتی اور قراردیاتھا کہ ان کے بارے میں خبریں تو آتی ہیں لیکن ان پر مکمل کوریج کی گئی اور نہ ہی وہ منتخب سیاستدان ہیں تاہم اب عمران خان کے کتے قابل اعتماد ذرائع پر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

ثاقب کاکہناتھاکہ ’عمران خان کے کتوں نے کئی مرتبہ لوگوں کی توجہ حاصل کی اور اب میں نے سوچا کہ ہمارے پاس ان کا ایک پیج ہونا چاہیے ، ہمارے پاس پہلے ہی امریکی صدور کے کتوں سے متعلق کئی صفحات ہیں‘۔ان کاکہناتھاکہ ابتدائی طورپر ہمارے پاس کتوں کی زیادہ معلومات نہیں ہیں، جیسا کہ وہ کس نسل سے ہیں، تاریخ پیدائش وغیرہ لیکن ہمیں یقین ہے کہ عمران خان کے وزارت سنبھالنے کے بعد یہ کتے مزید توجہ سمیٹیں گے اور مزید معلومات بھی سامنے آئیں گی ۔

کتوں پر بننے والے وکی پیڈیا پیج کے مطابق 2011ءمیں عمران خان اعتراف کرچکے ہیں کہ ماضی میں کتوں سے شکار ان کا پسندیدہ مشغلہ رہااور برطانوی میڈیا کے مطابق عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کی وجہ بھی کتے بنے تاہم ریحام نے اس کی تردید کی ۔ رواں سال اپریل میں عمران خان نے بتایاکہ وہ کل 6کتے رکھتے ہیں جن کے نام اور تعارف کچھ یوں ہے ۔

شیرو

ریحام خان نے حال ہی میں لکھاکہ پرویزمشرف نے عمران خان کو کئی کتے تحفے میں دیئے ۔ شیرو بھی بیرون ملک جانے سے قبل پرویزمشرف نے 2011ءمیں عمران خان کے حوالے کیا، اس کی پیدائش پرویزمشرف کے فام ہاﺅس پر ہوئی تھی ۔ اپریل 2018ءمیں یہ اطلاعات تھیں کہ بشریٰ بی بی کی ہدایات پر شیرو کو بنی گالہ ہاو¿س سے نکال دیاگیاتاہم عمران خان نے تردید کرتے ہوئے بتایاتھاکہ شیروتین سے چارسال قبل مرچکا ہے ۔

شیرنی

شیرنی کا تعلق کوچی نسل سے تھا جو پانی کی کمی کی وجہ سے بنی گالہ میں مرگئی تھی ۔

موٹو

موٹو شیرو اور شیرنی کی اولاد ہے ، اپریل 2018ءتک موٹو بنی گالہ میں ہی مقیم تھا ۔

پیڈو

پیڈو کے کان اس کی پیدائش پر ہی کاٹ دیئے گئے تھے اور ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سے غلطی سے کار اس کے اوپر چڑھ جانے کی وجہ سے پیڈو زخمی ہوگیاتھا۔

میکسی مس

میکسی مس بیلجئن شیفرڈ نسل سے تعلق رکھتا ہے جسے برطانیہ سے ریحام خان بنی گالہ لائی تھیں اور ریحام خان کے بنی گالہ قیام تک میکسی مس عمران خان کا پسندیدہ کتا قرارپاتارہاتاہم اطلاعات ہیں کہ ریحام خان کے بعد اس کتے کو بھی بنی گالہ چھوڑنا پڑا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد