بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات ،سہیلی فرح خان تحریک انصاف میں شامل

بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات ،سہیلی فرح خان تحریک انصاف میں شامل
بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات ،سہیلی فرح خان تحریک انصاف میں شامل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات اورسہیلی فرح خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات اورسہیلی فرح خان نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم کے لیے نامزد کر چکی ہے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد