الیکشن کے دنوں میں سکول دیکھے، کافی سکول خستہ حال اور سہولیات کا فقدان ہے: ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ نے اعتراف کرلیا
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ریفام اوور سائیڈکمیٹی (ڈی آر او سی )کے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ الیکشن کے دوران میں نے ضلع کے اسکولوں کا دورہ کیاکافی اسکولوں کی خستہ حالت اور سہولیات کا فقدان تھا ۔
انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمرکوٹ اور اسسٹنٹ چیف مانیٹرنگ آفیسر کو ہدایت کی کہ سکولوں کا فوری دورہ اور خاص طور پر جن سکولوں کی چھت خطرناک حد تک خستہ ہو گی ہے اس کی رپورٹ فوری طور پر مجھ کو دیں اور وہاں زیر تعلیم بچوں کو فوری طور پر قریب کے اسکولوں میں منتقل کیا جائے تاکہ ان کی تعلیم جاری اور حادثے سے بچا جا سکے ،انہوں نے یہ بھی کہا جن اسکولوں میں چار دیواری بنانے کی ضرورت ہے اس کی بھی فوری طور پر منصوبہ بندی اور پورٹ مجھ کو رسال کی جائے اور طالب علموں کے لیے صاف پینے کے پانی کی فراہمی ، بجلی ، واش روم اور فرنیچر جیسی سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے پسماندہ علائقوں میں اسکولوں کا بھی دورہ کرکے وہاں کے مسائلوں سے متعلق بھی مجھ کو فوری طور پر آگاہ کریں اور میں خود بھی دورہ کروں گا ، اس موقع پر ڈی اولقمان اور اسسٹنٹ مانیٹرنگ آفسر کو سختی سے تمبی کی کہ انرولمینٹ کے اعداد شمار کی ایک صحیح اور جامع رپورٹ مجھ کو دی جائے آپ لوگوں نے جو ابھی انرولمینٹ کے اعداد شمار بتائے ہیں میں اس کے قطعی مطمین نہیں ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں تین لاکھ بچوں کا انرولمینٹ ہونا چاہئے لیکن بد قسمتی سے آپ کے اعداد شمار کے مطابق تقریبن 01 لاکھ 54 ہزار بچوں کا انرولمینٹ بتایا گیا ہے جبکہ باقی تقریبن 01 لاکھ 46 ہزار بچے تعلیم نا لینے سے قاصر کیوں ہیں اور یہ صورتحال خطر ناک حد تک ہے ا س چیز کو حل کرنے کے لیے بھی ایک مربوط منصوبہ بندی کی جائے اور اسکولوں میں انرولمینٹ بڑہانے کے لیے لوگوں میں آگاہی دیں اور مجھ کو آئندہ اجلاس میں جواب چاہئے ، چیف مانیٹرنگ آفیسر کی اجلاس سے غیر حاضری پر آپ نے سخت برہمی کا اظہا رکیا اور اسسٹنٹ مانیٹرنگ آفسر کو ہدایت کی کہ آئندہ ہر صورت اجلاس میں چیف مانیٹرنگ آفسر خود شریک ہوں کیونکہ سرکار آپ کو تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے اور الیکشن کے دوران آ پ کی کارکردگی صفر نظر آئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں بند اسکولوں کی تعداد پرائمری ، سکینڈری ، مڈل ، الیمینٹری اور ضلع میں چلنے وا لے پرائیوٹ اسکولوں کا بھی مکمل اعداد شمار ہر صورت آئندہ اجلاس میں رپورٹ دی جائے ، انہوں نے کہا کہ جو بھی ضلع میں آپ کے پاس وسائل ہیں ا ن کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کو اپنی کارکردگی کو ہر صورت بہتر بنانا ہو گا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرطاہر میمن ،اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ایجوکیشن کے آفسران نے شرکت کی۔