عمران خان کی نظر میں یہ کمزور ترین اپوزیشن ہے،تحریک انصاف کا خوف انہیں یکجا کررہاہے:شاہ محمودقریشی

عمران خان کی نظر میں یہ کمزور ترین اپوزیشن ہے،تحریک انصاف کا خوف انہیں یکجا ...
عمران خان کی نظر میں یہ کمزور ترین اپوزیشن ہے،تحریک انصاف کا خوف انہیں یکجا کررہاہے:شاہ محمودقریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں مضبوط اپوزیشن بن رہی ہے،عمران خان کی نظر میں یہ کمزور ترین اپوزیشن ہے،آج پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے میں کیا نظریاتی ہم آہنگی ہے؟آج پیپلزپارٹی ن لیگ ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئی ہیں،تحریک انصاف کا خوف انہیں یکجا کررہاہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ یہ ووٹ روایتی سیاست کرنے کا نہیں عوام کے اعتماد کا ہے،عمران خان ہی وزیراعظم کے لیے ہمارے امیدوار ہیں،عمران خان کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی،آزاد امیدوار کی موجودگی سے ہماری اعدادی پوزیشن میں اضافہ ہوا،آزاد امیدواروں نے پی ٹی آئی کو ترجیح دی اور ہمارے ساتھ شامل ہوئے،پی ٹی آئی کی نمائندگی پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور وفاق میں ہے،ہم نے اب عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرنی ہے،تحریک انصاف پارلیمان میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر ہاؤس میں اپوزیشن اجلاس اور منصوبہ بندیاں نہیں ہونی چاہییں،سپیکر ہاؤس کو اپوزیشن جماعتوں کا باڑہ نہ بنائیں،قوم توقع کررہی ہے کہ جو منشور اور ایجنڈا ہم نے دیا ہے اس پر عمل ہو،ہم نے فیصلوں میں پاکستان کے مفادات سامنے رکھنے ہیں،جب کوئی فیصلہ ہوگا تحریک انصاف کا میڈیا سیل باقاعدہ اطلاع دے گا۔شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں عہدوں پر کوئی بات نہیں ہوئی،میرے سپیکر قومی اسمبلی کی نامزدگی سے متعلق کوئی بات ہی نہیں ہوئی،ہم نے پاکستان اور عوام کی خواہشات کو ترجیح دینی ہے،عمران خان پارٹی کے لیڈراورکپتان ہیں کھلاڑیوں کوجہاں کھڑاکرینگے ٹھیک ہوگا۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مختلف الخیال جماعتیں اکھٹی ہوگئی ہیں،کہتے ہیں مضبوط اپوزیشن بن رہی ہے،عمران خان کی نظر میں یہ کمزور ترین اپوزیشن ہے،آج پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے میں کیا نظریاتی ہم آہنگی ہے؟آج پیپلزپارٹی ن لیگ ایک دوسرے سے بغلگیر ہوگئی ہیں،مخالفین کو تحریک انصاف کا خوف یکجا کررہا ہے،اپوزیشن کے نظریے اور سوچ میں کوئی مطابقت نہیں ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے نظریے میں کیا مطابقت ہے؟۔شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ عوام کا پیسا ضائع ہونے سے بچانا ہے،معیشت کے چیلنجز سے عمران خان آگاہ ہیں ،بھرپور کوشش ہوگی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،عمران خان نے کہا کہ چیلنجز میں ہمیں یکسوئی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،عمران خان نے آنے والے چیلنجز پر پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد