کالا باغ ڈیم کے معاملے پر غلط فہمی میں غیر ملکی ہاتھ ہو سکتا ہے :نگران وزیر اطلاعات

کالا باغ ڈیم کے معاملے پر غلط فہمی میں غیر ملکی ہاتھ ہو سکتا ہے :نگران وزیر ...
کالا باغ ڈیم کے معاملے پر غلط فہمی میں غیر ملکی ہاتھ ہو سکتا ہے :نگران وزیر اطلاعات

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ کا لا باغ ڈیم بننا چاہیے تھا لیکن اس میں اتفاق رائے نہ ہو سکا ،ہو سکتا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے معاملے پر غلط فہمی میں غیر ملکی ہاتھ ہو ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے دریاﺅں پر ڈیم بنا لیے ،یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان میں ڈیم کیوں نہیں بنے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ،پوری قوم کو پانی کے مسائل کا ادراک ہے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ پانی کے بحران کے حل کے لیے 10تجاویز زیر غور ہیں ۔

مزید : قومی