ایران میں حکومت مخالف احتجاج، کئی شہروں میں موبائل، انٹرنیٹ سروس بند

ایران میں حکومت مخالف احتجاج، کئی شہروں میں موبائل، انٹرنیٹ سروس بند
ایران میں حکومت مخالف احتجاج، کئی شہروں میں موبائل، انٹرنیٹ سروس بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(آن لائن)ایران میں حکومت مخالف جاری احتجاج کے باعث کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ قْم اور کرج جیسے 2 بڑے شہروں میں احتجاج کی لہر میں کمی لانے کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں کرفیو بھی لگایا دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق شمال مغربی تہران کی اکباتان کالونی میں سیکڑوں افراد حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین سخت غصے میں تھے اور انہوں نے ’آمریت مردہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔