امریکی پابندیوں سے ایک روز قبل ایران کو 5 یورپی طیارے موصول ہوگئے

امریکی پابندیوں سے ایک روز قبل ایران کو 5 یورپی طیارے موصول ہوگئے
امریکی پابندیوں سے ایک روز قبل ایران کو 5 یورپی طیارے موصول ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایران پر امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے ایک روز قبل تہران حکومت کو اٹلی اور فرانس کی مشترکہ ایوی ایشن کمپنی کے تیار کردہ 5 کمرشل طیارے موصول ہو گئے ۔ ایران نے اس اقدام پر یورپی یونین کو سراہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی کمپنی اے ٹی آر کے تیار کردہ 5 کمرشل طیارے تہران میں مہر آباد کے ایئر پورٹ پر اتارے گئے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ عباس اخوندی نے 2015 میں ہوئی جوہری ڈیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک مثبت اور اہم اقدام تھا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ یورپی یونین جوہری معاہدے کے حوالے سے کیے گئے اپنے وعدوں پر قائم ہے۔موصول ہوئے 5 طیاروں سمیت اب تک 20میں سے کْل13کمرشل جہاز ایران کو دیے جا چکے ہیں۔ پابندیاں عائد ہونے کی صورت میں امریکا میں فعال یورپی کمپنیاں بھی اس سے متاثر ہو سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین، روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ طے پانے والے اس جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے، تاہم امریکا کی طرف سے ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے بعد ابھی اس بات کا حل تلاش کیا جانا باقی ہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی تجارت کو جو نقصان پہنچے گا اْس کے اثرات کو کیسے کم سے کم کیا جائے۔