پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا جبکہ حمزہ شہباز کووزارت اعلیٰ پنجاب کےلئے امیدوار نامزد کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا جبکہ ...
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا جبکہ حمزہ شہباز کووزارت اعلیٰ پنجاب کےلئے امیدوار نامزد کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے شہبا زشریف کو وزیراعظم اور حمز شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے پر اتفاق کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے وزارت عظمیٰ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے شہباز شریف کے نام پر اتفاق کرلیا،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے وزیراعظم مسلم لیگ ن، سپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی اور ڈپٹی سپیکر کا امیدوار متحدہ مجلس عمل سے لانے پر اتفاق کیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی نےسپیکر کیلئے خورشید شاہ کے نام کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کاامیدوار نامزد کیاگیا ،8 اگست کواسلام آبادالیکشن کمیشن کے باہراحتجاج ہوگا، احتجاج میں(ن) لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرشامل ہوں گے، الیکشن رزلٹ کوروکاگیااورفارم45 میں ردوبدل کیا گیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ جدوجہد جاری رکھے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں نمبر گیم حوصلہ افزاءہے اور انشاءاللہ حکومت بنائیں گے، حمزہ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہوں گے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /الیکشن /پنجاب اسمبلی /قومی اسمبلی /علاقائی /پنجاب /لاہور