وینزویلا کے صدر نیکولس میدورو پر حملے کی سازش میں ملوث6 افراد گرفتار

وینزویلا کے صدر نیکولس میدورو پر حملے کی سازش میں ملوث6 افراد گرفتار
وینزویلا کے صدر نیکولس میدورو پر حملے کی سازش میں ملوث6 افراد گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراکس(این این آئی)وینزویلا کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز صدر نیکولس میدورو پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے قاتلانہ حملے میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نیسٹور ریفیرول کا کہنا تھا کہ صدر پرحملے کی سازش میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب وہ ہمارے پاس ہیں۔ وینزویلا کے وزیر اطلاعات جورج روڈریگز نے بھی کہا کہ یہ بائیں بازو کے رہنما پرایک حملہ تھا۔خیال رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو ایک ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے ۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا، جب وہ دارالحکومت کراکس میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جو سرکاری ٹیلی وڑن پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔ڈرون حملے سے ہونے والے دھماکے کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں موجود فوجیوں میں بھی خوف پھیل گیا اور وہ بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں وینزویلا کی اعلیٰ قیادت سمیت ملک کے17ہزار فوجی بھی شریک تھے۔ اس واقعے میں7 فوجی زخمی ہوئے۔مادورو نے اس مبینہ حملے کا الزام انتہائی دائیں بازو کے گروہوں اور کولمبیا کے صدر خوان مانوئل سانتوس پر عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دراصل یہ انہیں ہلاک کرنے کی ایک کوشش تھی۔

مزید : بین الاقوامی