”میں اس قانون سازی کا حصہ بنوں گی جس میں۔۔۔“ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان خوش ہو جائیں گے، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

”میں اس قانون سازی کا حصہ بنوں گی جس میں۔۔۔“ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے ...
”میں اس قانون سازی کا حصہ بنوں گی جس میں۔۔۔“ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان خوش ہو جائیں گے، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کا کہنا ہے کہ میں اس قانون سازی کا خود بھی حصہ بننا چاہوں گی جس میں پولیس کے محکمے میں شفافیت لائی جائے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میں امید رکھتی ہوں اور خود بھی اس قانون سازی کا حصہ بننا چاہوں گی جس سے پولیس کے محکمے میں شفافیت لائی جائے۔ میرا خیال ہے کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں یہ کوشش کی ہے اور میں نے سنا ہے کہ انہیں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔

میری اور میرے ووٹرز کی بھی یہی توقعات ہیں کہ پولیس کے محکمے میں ایسی اصلاحات ہوں جس سے شفافیت ہو اور پولیس کو تھانہ سیاست سے آزاد اور پاک کرنا بہت ضروری ہے۔ کسی ایم این اے یا ایم پی اے کے کہنے پر مقدمات درج نہیں ہونے چاہئیں اور میرٹ ہونا چاہئے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور