علیم خان نے تاریخ رقم کردی، پیشی کی تاریخ سے دوروز قبل نیب کے روبرو پیش ہوگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) علیم خان نے تاریخ رقم کردی ، پیشی کی تاریخ سے سے دوروز قبل نیب کے روبرو پیش ہومتعلقہ ریکارڈ جمع کروادیا ۔
جیو نیوز کے مطابق ترجمان نیب نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم نیب آفس لاہور میں قبل ازوقت پیش ہوگئے اور نیب کی ٹیم کو متعلقہ ریکارڈ جمع کروادیا ہے ۔ ترجمان نیب کے مطابق علیم خان اپنی پیشی کی تاریخ 8اگست سے قبل خود ہی پیش ہوئے اور نیب کو متعلقہ ریکارڈ جمع کروایا۔ اپنے بیان میں علیم خان نے کہا ہے کہ میں خود ہی دوروز قبل پیش ہو گیا ہوں اور نیب حکام نے مجھے سے جو تفصیلات اور دستاویزات مانگی تھیں پیش کردی ہیں جبکہ نیب کی جانب سے مجھے 8اگست کو بلایا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 8اگست کو تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے اس لئے میں 8اگست کو نہیں پیش ہو سکتا تھا ۔