شام میں داعش نے السویدہ سے یرغمال بنائے گئے طالب علم کا سرقلم کردیا 

شام میں داعش نے السویدہ سے یرغمال بنائے گئے طالب علم کا سرقلم کردیا 
شام میں داعش نے السویدہ سے یرغمال بنائے گئے طالب علم کا سرقلم کردیا 

  

دمشق (این این آئی)سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے شام کے جنوبی صوبے السویدہ سے یرغمال بنائے گئے کم سے کم30 افراد میں سے ایک طالب علم کو موت کی نیند سلا دیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دہشت گرد گروپ نے اس19 سالہ طالب علم کو ہلاک کیا داعش نے 25 جولائی کو السویدہ میں واقع ایک گاؤں پر حملہ کیا تھا اور وہاں سے عورتوں اور بچوں سمیت دروز فرقے سے تعلق رکھنے والے36افراد کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔قتل کیے گئے نوجوان طالب علم کو السویدہ میں واقع گاؤں الشبکی سے اس کی ماں کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔اس کے خاندان کو اس کی2ویڈیو ز موصول ہوئی ہیں ۔ان میں ایک میں اس کا سرقلم کیا جارہا ہے اور دوسری ویڈیو میں وہ قتل ہونے سے پہلے کچھ گفتگو کررہا ہے۔قتل کے بعد اس کی لاش کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

شامی ویب سائٹ نے دوسری ویڈیو کے بعض حصے آن لائن پوسٹ کیے ہیں۔اس میں اس نوجوان نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اور اس کے ہاتھ اس کی پشت پر بندھے ہوئے ہیں۔تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ۔شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ السویدہ کے گاؤں سے لوگوں کے اغوا کے بعد داعش کے ہاتھوں یہ پہلا قتل ہے۔داعش نے 25 جولائی کو السویدہ شہر میں پے درپے چھے بم دھماکے کیے تھے جن کے نتیجے میں250 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی