عمران خان کپتانی کے مو ڈ میں آچکے ،وزرائے اعلیٰ اور وزراءکے نام اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جانے پر دیں گے:خاور گھمن

عمران خان کپتانی کے مو ڈ میں آچکے ،وزرائے اعلیٰ اور وزراءکے نام اسمبلیوں کے ...
عمران خان کپتانی کے مو ڈ میں آچکے ،وزرائے اعلیٰ اور وزراءکے نام اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جانے پر دیں گے:خاور گھمن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی خاور گھمن نے کہا ہے کہ وزرائے اعلیٰ اور وزراکے نام اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جانے کے موقع پر دیئے جائیں گے ۔ عمران خان کپتانی کے مو ڈ میں آچکے ہیں، وزائے اعلیٰ اور وزراءکے حوالے سے جو نام اب تک گردش کر رہے ہیں ان میں کسی کے حوالے سے بھی عمران خان نے کوئی اشارہ نہیں دیا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ” نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے دنیا نیوز کے نمائندہ خاور گھمن نے کہا کہ عمران خان کپتانی کے موڈ میں جا چکے ہیں، انہوں نے جو ٹیم میدان میں اتارنی ہے اس کے نام وہ خود دیں گے ۔ اس حوالے سے جو نام ابھی تک آتے رہے ہیں ان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ پارٹی میں عمران خان نے ابھی تک کوئی بھی اشارہ نہیں دیا کہ کس کو کونسا عہدہ یا وزارت دینی ہے؟ اس حوالے سے عمران خان ناموں کی لسٹیں اسی وقت ہی دیں گے جب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے ۔اس لئے اب تک مختلف ناموں کے حوالے سے میڈیا اوردیگر پلیٹ فارمزپر جو کچھ کہا جارہاہے وہ سب قبل از وقت ہے ۔

مزید : قومی