اٹلی ،ایئرپورٹ کے نزدیک ٹرک میں دھماکا،1شخص جاں بحق ،40افرادزخمی

اٹلی ،ایئرپورٹ کے نزدیک ٹرک میں دھماکا،1شخص جاں بحق ،40افرادزخمی
اٹلی ،ایئرپورٹ کے نزدیک ٹرک میں دھماکا،1شخص جاں بحق ،40افرادزخمی

  

روم(ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹلی کے شہر بولو نیا میں ائرپورٹ کے نزدیک بم دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 40افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہر بولونیامیں ایئرپورٹ کے نزدیک ٹرک میں دھماکا ہوا،دھماکے کے باعث 1شخص جاں بحق ہوا جبکہ 40افرادزخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے،اطالوی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ایئرپورٹ کی جانب کی سڑکیں اورہائی وے بند کردی گئی ہیں،دھماکے کے بعدٹرک میں آگ لگ گئی،ہائی وے کوبھی نقصان پہنچا،حادثہ ممکنہ طورپرٹرک میں موجودآتش گیرمائع کی وجہ سے ہوا،اطالوی پولیس کے مطابق بولونیاایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی