سعودی عرب،ریاض میں بھارتی طیارے کی غلط جگہ سے پرواز کی کوشش
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ایوایشن اتھارٹی کے تحقیقاتی دفترنے کہاہے کہ الریاض میں واقع شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک بھاری مسافر جہاز نے رن وے کے بجائے گراؤنڈ کوری ڈور سے اڑان بھرنیکی کوشش کی۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق بھارتی جیٹ ایرویزکا ایک مسافر جہاز سعودی عرب سے ممبئی کے لیے روانہ ہونا تھا۔ طیارے کے پائلٹ نے رن وے R33 کے بجائے گراؤنڈ کوریڈورکے سے طیارہ اڑانے کی کوشش کی۔ تاہم اس سے قبل کہ ہوائی جہاز ٹیک آف کرتا وہ کوریڈور کے خارجہ مقام جی فور پر جا کر رک گیا۔اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم مسافر خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ۔ تمام مسافروں کو ہنگامی دروازوں سے باہر نکال لیا گیا ۔ جہاز کے غلط مقام سے اڑان بھرنے کی کوشش کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔