تاریخ میں پہلی مرتبہ ائیرلائن نے 2 ایسی ائیرہوسٹسز کو نوکری پر رکھ لیا جو دیکھے ہوش اُڑجائیں کیونکہ دونوں کی۔۔۔
برمنگھم(نیوز ڈیسک)فضائی میزبان کے طور پر خدمات سرانجام دینے والی خواتین اکثر اپنی دلکشی کے باعث توجہ کا مرکز رہتی ہیں لیکن دو برطانوی ائیرہوسٹسوں نے تو مسافروں کو حیران کرنے اور دنیا کی توجہ کھینچنے کے سارے ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں۔
یہ انوکھی ائیرہوسٹسیں برطانوی جڑواں بہنیں اینا پیری اور لارا پیری ہیں۔ یہ ہوبہو ایک دوسری کی فوٹو کاپی ہیں اور ان میں فرق کرنا ناممکن نظر آتا ہے۔ اس پر مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دونوں ایک ہی طرح کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں، لباس بھی ایک جیسا پہنتی ہیں اور اب تو ورجن اٹلانٹک ائیرلائن میں دونوں ایک ساتھ ائیرہوسٹس کی نوکری بھی کر رہی ہیں۔
اینا اور لارا کی عمر 23 سال ہے اور دونوں بہت ہی خوبصورت ہیں۔ جب ورجن اٹلانٹک کی سرخ اور سفید وردی پہن کر وہ ہوائی جہاز میں آتی ہیں تو مسافر حیرت کے ساتھ کبھی انہیں دیکھتے ہیں تو کبھی ایک دوسرے کا منہ تکتے ہیں۔ برمنگھم کے علاقے کولڈ فیلڈ سے تعلق رکھنے والی ان جڑواں بہنوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا ”جب مسافر ہمیں اکٹھے دیکھتے ہیں تو ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہتی۔ دنیا میں کوئی اور ایسی مثال نہیں کہ کسی ائیرلائن میں دو جڑواں بہنیں بیک وقت ائیرہوسٹس کے طور پر کام کررہی ہوں۔ ہم دونوں ایک ہی شفٹ میں کام کرتی ہیں اور یہ ہمارے لئے بہت اچھا ہے کیونکہ ہم زندگی بھر اکٹھی رہی ہیں۔ ہم نے جب ورجن اٹلانٹک ائیرلائن میں ائیرہوسٹس بھرتی ہونے کے لئے درخواست دی تھی تو یہ پکا فیصلہ کرلیا تھا کہ اگر دونوں کو نوکری ملی تو کریں گی اور اگر ایک کو نوکری نہ ملی تو دوسری بھی نہیں کرے گی۔ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہم دونوں کو یہ نوکری مل گئی اور ائیرہوسٹس بن کر ہم نے اپنا خواب پورا کرلیا ہے۔ ایک ساتھ مسافروں کے سامنے آ کر انہیں حیران کرنا ہمیں بہت اچھا لگتاہے اور ہماری زندگی بہت ہی مزے میں گزر رہی ہے۔“