جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری HIV اور چاول۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسا کام کردکھایا کہ عقل دنگ رہ جائے

جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری HIV اور چاول۔۔۔ سائنسدانوں نے ...
جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماری HIV اور چاول۔۔۔ سائنسدانوں نے ایسا کام کردکھایا کہ عقل دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(نیوز ڈیسک) دنیا کے اربوں انسانوں کی مرغوب غذا چاول جلد ہی ایک اور بے حد اہم مقصد کیلئے بھی استعمال ہونے لگے گی کیونکہ سائنسدانوں نے جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے چاولوں سے ایڈز جیسے خوفناک بیماری کا علاج دریافت کر لیاہے۔
دنیا کی کل آبادی میں سے تقریباً نصف چاول کو روزمرہ خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی چاولوں سے ایڈز کا علاج بھی شروع ہو جائے گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاول میں پروٹین کی تین ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو ایڈز کی بیماری کے خاتمے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
یہ اہم تحقیق برطانیہ اور سپین کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کی ہے، جن کا کہنا ہے کہ چاول سے حاصل ہونے والے اجزا کے ذریعے ایڈز کا علاج مﺅثر بھی ہوگا اور بہت سستا بھی۔ یہ اہم تحقیق سائنسی جریدے ” پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز“ میں شائع کی گئی ہے۔