”آپ عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ کیوں نہیں گئے“ فخر زمان نے اس سوال کے جواب میں ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی ’نکل‘ جائے گی

”آپ عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ کیوں نہیں گئے“ فخر زمان نے اس سوال ...
”آپ عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ کیوں نہیں گئے“ فخر زمان نے اس سوال کے جواب میں ایسا کام کر دیا کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی ’نکل‘ جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فخر پاکستان، فخر زمان عمران خان کو مبارکباد دینے کیلئے بنی گالہ تو نہیں گئے البتہ جب ان سے اس بارے سوال کیا گیا تو جواب میں ان کے چہرے پر آنے والی ہنسی نے سب کو ہنسا دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ بنی گالہ کیوں نہیں گئے تو انہوں نے مخصوص مسکراہٹ کیساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کو ٹوئٹر پر ہی مبارکباد دیدی تھی لیکن ان کے چہرے پر آنے والی ہنسی نے دل کا حال بیان کر دیا کہ انہیں جب بھی موقع ملا وہ عمران خان سے ملنے ضرور جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی امیدیں تو تمام وزراءاعظم سے ہی ہوتی ہیں اور سب نے اپنے اپنے حصے کا کام بھی کیا ہے، امید کرتے ہیں کہ عمران خان بھی جب وزیراعظم بنیں گے تو قوم کیساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں گے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل