عمران خان پاکستان کی قرضوں سے جان چھڑائیں ،بیرون ملک پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں :میاں ذاکر حسین نسیم

عمران خان پاکستان کی قرضوں سے جان چھڑائیں ،بیرون ملک پاکستانی ان کے ساتھ ...
عمران خان پاکستان کی قرضوں سے جان چھڑائیں ،بیرون ملک پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں :میاں ذاکر حسین نسیم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور سیاسی سماجی شخصیت مسلم لیگ (ق ) امریکہ کے صدر میاں ذاکر حسین نسیم نے عام انتخابات میں جیت پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان پنجاب سمیت 3 صوبوں میں حکومت بنانے جا رہے ہیں یہ بہت اچھا شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سب سے پہلے پاکستان کی قرضوں سے جان چھڑائیں اور اس کام کے لیے بیرون ملک پاکستانی عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ اب چیئرمین تحریک انصاف بڑی سمجھداری کے ساتھ نو منتخب اراکین کو صوبائی اور وفاقی وزارتیں دیں،اسی طرح بیور کریٹس اور پولیس آفیسرز صوبہ ،ڈویژن ، ضلع اور تحصیل لیول پر ایمان دار اور اچھی شہرت کے حامل اشخاص کو تعینات کیا جائے اور چیک اینڈ بلینس ، مانیٹری کے متوازن نظام کے ذریعہ نگرانی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ حقیقی معنوں میں مثبت تبدیلی لا کر پاکستان کو خوشحال کیا جائے اور انصاف کا بول بالا کیا جائے ۔

ایک خصوصی نشست میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے میاں ذاکر حسین نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو سابقہ کارکردگی کے حوالے سے کافی تجریہ ہے ، صحت ، تعلیم ، روزگار ، امن امان 1122 جیسے روشن کارناموں کی وجہ سے عمران خاں اپنے اتحادی مسلم لیگ ق پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ کا عہدہ دے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ2002 سے لیکر 2007 تک کا وقت پرویز الٰہی کا عوام کے سامنے ہے جو کہ تاریخ میں روشن باب کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس عرصہ میں عوام پر وسائل نچھاور کر دیئے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس وقت پاکستان اور عمران کے ساتھ ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ ایماندار ، مخلص ، قیادت پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالے ۔

مزید : قومی