چین کا بیجنگ میں آن لائن عدالت کے قیام کا فیصلہ

چین کا بیجنگ میں آن لائن عدالت کے قیام کا فیصلہ
چین کا بیجنگ میں آن لائن عدالت کے قیام کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی) چین نے بیجنگ میں آن لائن عدالت کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سے متعلق مقدمات کی سماعت آن لائن کی جائیگی،بیجنگ آن لائن عدالت بیجنگ شہر کے اندر انٹرنیٹ سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گی۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بیجنگ اعلی سطحی عوامی عدالت نے کہا ہے کہ مستقبل میں بیجنگ میں آن لائن عدالت قائم کی جائے گی۔ اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔آن لائن عدالت کے ضابطہ کا ر کے مطابق انٹرنیٹ سے متعلق مقدمات کی سماعت آن لائن کی جائیگی۔اس کیلئے انٹرنیٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا،جبکہ چین کی سپریم عوامی عدا لت کی رہنمائی میں ان مقدمات کے لیے نئے عدالتی قواعد بنا ئے جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ بیجنگ آن لائن عدالت بیجنگ شہر کے اندر انٹرنیٹ سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گی۔ تاکہ انٹرنیٹ کے دور میں ہم آہنگ سماعت کا نظام قائم کیا جاسکے۔