کویت میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان 

کویت میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان 
کویت میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان 

  

کویت سٹی (این این آئی) کویت میں مقیم غیر ملکیوں کو غیر منقولہ جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے۔ غیرمنقولہ جائیداد خریدنے والے تارکین کو دائمی اقامے جاری کئے جائیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات کویت میں غیر منقولہ جائیداد کے تاجروں اور سٹیٹ ایجنسیوں کے مالکان نے کہی ۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں غیرمنقولہ جائیداد کی رسد ، طلب سے زیادہ ہے جس کے باعث قیمتیں انتہائی حد تک گرگئی ہیں۔خطے میں عمومی مندی چھائی ہوئی ہے اور حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے پانی اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ، ان تمام اسباب کی بناپر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کویت سے واپس جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کے شعبے میں تیزی لانے کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ غیر ملکوں کی جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کے شعبے میں غیر ملکیوں سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور مراعات فراہم کی جائیں جس طرح امارات میں دی جاتی ہیں۔

مزید : عرب دنیا