”وزیراعظم بننے کے بعد قوم کو۔۔۔“ شفقت محمود نے قوم کے دل کی بات کہہ دی، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اللہ کرے ایسا ہی ہو“

”وزیراعظم بننے کے بعد قوم کو۔۔۔“ شفقت محمود نے قوم کے دل کی بات کہہ دی، جان ...
”وزیراعظم بننے کے بعد قوم کو۔۔۔“ شفقت محمود نے قوم کے دل کی بات کہہ دی، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اللہ کرے ایسا ہی ہو“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد غیر اخلاقی ہے کیونکہ یہ منفی بنیادوں پر بنایا گیا ہے ،عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد قوم کو ایک واضح فرق نظر آئے گا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان پہلے راﺅنڈ میں وزیر اعظم ہونگے اور ان کو مطلوبہ اکثریت سے زیادہ ووٹ مل جائیں گے ۔ خفیہ رائے شماری میں بھی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر تحریک انصاف کے ہی منتخب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد غیر اخلاقی اس لئے ہے کیونکہ یہ منفی بنیادوں پر بنایا گیا ہے ۔ اس میں شامل مختلف جماعتوں کے ایجنڈے مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد دیر پا نہیں ہوگا ۔ جہاں دیر پا اتحاد ہوتے ہیں وہاں ایجنڈ ا ایک ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ہمار ے ساتھ ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں۔ وہ اپنی ایک انفرادیت رکھنا چاہتے ہیں جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد قوم کو ایک واضح فرق نظر آئے گا ۔ اب پارلیمنٹ ایک قانون ساز ادارہ نظر آئے گا اور عمران خان خود سوالوں کے جواب دیا کریں گے جیسے انگلینڈ میں ہوتا ہے ۔سرکار ی عمارتوں کے استعمال سے متعلق قومی کمیشن بنائیں گے ۔ نیب کی جانب عمران خان کو طلب کئے جانے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان قانونی تقاضے پورے کریں گے ۔

مزید :

قومی -