عمران خان سولو فلائٹ ،تحریک انصاف لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں کر سکے گی :نوید قمر

عمران خان سولو فلائٹ ،تحریک انصاف لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں کر سکے گی ...
عمران خان سولو فلائٹ ،تحریک انصاف لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں کر سکے گی :نوید قمر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلر پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہاہے کہ تحریک انصاف لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں کر سکے گی ، عمران خان سولوفلائٹ لینا چاہتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ تحریک انصا ف کا ایجنڈا اینٹی ایم کیو ایم تھا لیکن اب ان کو بھی اٹھا لیا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں کر سکے گی ۔ مجھے تحریک انصاف کی حکومت چلتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سولو فلائٹ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر ہاﺅس پر قبضہ کرنا قانونی اور اصولی طور پر غلط بات ہے ۔ اگر عمران خان وزیر اعظم ہاﺅس نہ گئے تو پھر ان کا عملہ کہاں جائے گا ۔ نوازشریف نے بھی یہی کہا تھا لیکن کر نہیں سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں پوری بیوروکریسی ہوتی ہے لیکن وہ عملہ کہاں جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ 8اگست کو مسلم لیگ ن کے احتجاج میں پیپلز پارٹی بھی شرکت کرے گی کیونکہ یہ ایک مشترکہ فیصلہ ہے ۔

مزید : قومی